پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آسڑیلیاکے عراق کے بعد شام میں بھی داعش پرفضائی حملے

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے وزیردفاع کیون اینڈریوز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی فضائیہ کے دو ہارنٹ طیاروں نے شام میں داعش کے جنگجوو¿ں کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی۔ جس کے بعد ایک ہارنٹ طیارے نے ہدف کو تباہ کرنے کے لیے مخصوص ہتھیار کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف یہ حملہ اتنے فاصلے سے کیا گیا کہ آسٹریلوی طیارے کو تحفظ فراہم رہے کیونکہ ہم جنگ کے انتہائی سخت نظم و ضبط کے تحت کام کرتے ہیں اور ان میں یہ قاعدہ بھی شامل ہے کہ جہاں تک ممکن ہو عام شہری ہلاک نہ ہوں۔امریکا کی سینٹرل کمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آسٹریلیا نے شام میں 3 فضائی حملے کیے اور ان حملوں میں داعش کے جنگجوو¿ں کی نقل و حرکت کے لئے استعمال ہونے والی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔واضح ر ہے کہ ایک سال سے آسٹریلیا عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاہم شام میں اس کا یہ پہلا فضائی حملہ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…