اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے کراچی میں دو صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ڈی جی یونیسکو آئرینا بوکووا کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تشدد اورخوف کو میڈیا ورکرز کے کام میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ عوام کی آگہی کے لیے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تحفظ دینا لازمی ہے ، حکام ان کیسز کی تفتیش کرکے ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں۔کراچی میں چند روز پہلے جیو نیوز کے سینئر سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا اور اس کے اگلے روز سینئر صحافی آفتاب عالم کو ان کے گھر کے سامنے گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔