اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نوزائیدہ بچوں کو منشیات کی لت، امریکا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) نوزائیدہ بچوں میں منشیات کی لت سے امریکا میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران امریکا میں منشیات کی لت یا عادت لے کر پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انھیں تشویش ہے کہ بچوں میں منشیات کی یہ عادت ان کے والدین کے ڈی این اے سے ان میں منتقل ہوتی ہے۔ ایک جائزے کے مطابق امریکا میں بڑھتا ہوا منشیات کا رجحان اور درد کُش ادویات کا بے تحاشا استعمال اس بڑھتے ہوئے مسئلے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ہسپتالوں میں پیدائش کیلئے لائی جانے والی خواتین یا ان کے شوہروں کی بڑی تعداد کسی نہ کسی طرح کی منشیات میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ آپس میں جنسی تعلقات کی وجہ سے منشیات کی یہ عادت ان کے نوزائیدہ بچوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔
طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں چھپنے والی ایک اہم رپورٹ میں انکشاف کیا ہے۔ امریکا میں ہر آدھے گھنٹے کے دوران پیدا ہونے والا بچہ دنیا میں منشیات کے عادی انسان کی حیثیت سے آنکھ کھولتا ہے کیونکہ ان کے والدین میں سے کوئی ایک ہیروئن یا کسی اور منشیات کی لت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرز کو نہ صرف منشیات کی عادی مائوں بلکہ ان نوزائیدہ بچوں کا علاج بھی کرنا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…