انقرہ(نیوزڈیسک)جرمنی کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی مالیاتی نظام میں اسلامی سرمایہ کاری کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس کے حجم میں اضافے کی ضرورت ہے۔ہفتے کو انقرہ میں جی 20 ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر خزانہ وولف گینگ شائوبیل کا کہنا تھا کہ ہم سب یہ بات اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اس وقت اسلامی سرمایہ کاری کا کردار کتنا اہم ہے لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ عالمی اداروں کو اسلامی سرمایہ کاری کو عالمی سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اسلامی مالیاتی نظام ہے جس میں سود کی ممانعت ہوتی ہے