اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

’آگ کے گولے‘ نے تھائی لینڈ کے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں اس وقت شدید خوف پھیل گیا جب لوگوں نے فضا میں ’آگ کا ایک گولہ‘ دیکھا جو زمین کی طرف آرہا تھا۔جرمن ویب سائٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پیر کے روز اس وقت شدید خوف پھیل گیا جب لوگوں نے صبح 8 بج کر 41 منٹ پر شہر کی فضا میں آگ کا ایک گولہ دیکھا۔ آگ کے اس پراسرا گولے کو دیکھ کر شہریوں میں افواہوں کا ایک سلسلہ پھیل گیا۔
آگ کے گولے کے بارے میں کچھ کا کہنا تھا کہ فضا میں حادثے کا شکار ہونے والا ایک طیارہ زمین کی جانب بڑھ رہا ہے، کسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لکھا کہ آگ کا ایک گولہ شہر کی فضا میں اڑتا ہوا زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تاہم بعد میں میڈیا نے بتایا کہ خلا سے شہاب ثاقب کا ایک ٹکڑا زمین کی جانب بڑھ رہا تھا اور جیسے ہی وہ زمین کے کرہ ہوائی میں داخل ہوا اس میں آگ لگ گئی اور پھر وہ پلک جھکپتے ہی ریزہ ریزہ ہوگیا۔
شہاب ثاقب کے گرنے کی خبر سن کر تھائی لینڈ میں توہم پرستی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا اور یہ کہا جانے لگا ہے کہ اس واقعے کے بعد اب ملک میں بر سراقتدار فوج کی حکومت کا سورج غروب ہونے والا ہے۔
دوسری جانب سائنس دانوں نے کہا ہے کہ شہاب ثاقب کا زمین پر گرنا کوئی انہونی بات نہیں۔ ہر سال اس طرح کے سیکڑوں واقعات ہوتے ہیں جو ریکارڈ بھی نہیں کئے جاتے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…