منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آتشزنی سے جاں بحق فلسطینی بچے کی والدہ بھی چل بسیں

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (نیوز ڈیسک) مقبوضہ غرب اردن میں جولائی کے آخر میں آتشزنی کا نشانہ بننے والے خاندان کی ایک اور فرد ریحام دوابشہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گئی ہیں۔ یہ حملہ 31 جولائی کو نابلس کے قریب دومہ نامی گاو¿ں میں کیا گیا تھا جس میں سعد دوابشہ کے مکان کو رات گئے آگ لگائی گئی تھی۔ اس آگ میں ان کا ڈیڑھ سالہ بچہ علی سعد جل کر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ وہ خود، ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوئے تھے۔ بعدازاں سعد نے گزشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو اسرائیل کے ایک ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔ اس آتشزنی میں سعد کی اہلیہ ریحام کا 90 فیصد بدن جھلس گیا تھا اور وہ علاج کے باوجود اتوار کو انتقال کر گئیں۔ اب اس خاندان کا ایک ہی فرد چار سالہ بچہ باقی بچا ہے جس کا علاج جاری ہے۔ ان کے مکان پر حملے کا الزام یہودی آبادکاروں پر عائد کیا گیا ہے جنھوں نے بظاہر گھر کے قریب عبرانی زبان میں ’انتقام‘ کا لفظ بھی تحریر کیا تھا۔ اس واقعے کی فلسطینی حکام کے علاوہ عالمی سطح پر بھی مذمت کی گئی تھی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ فلسطینی بچے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس حملے کو دہشتگردی کی واردات قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی میں کوئی لچک نہیں دکھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پہلی بار اسرائیلی حکام نے دو مشتبہ یہودیوں کو بغیر کسی مقدمے کے جیل میں ڈالنے کا غیرمعمولی قدم بھی اٹھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…