کابل (نیوز ڈیسک) طالبان نے فریاب صوبے میں مزید دو علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے، جنگجوﺅں نے المار اور قیصر ڈسٹرک کے اضلاع سے سیکورٹی فورسز کی پسپائی کے بعد ایک ٹینک کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، مقامی اخبار کے مطابق حکام کے مطابق جھڑپوں میں 20باغی ہلاک ہوئے، صوبائی کونسل کے ایک رکن بقیع ہاشمی نے بتایا کہ طالبان نے المار کے علاقے خواجہ گوہر بازار پر دھاوا بول دیا، حملے کے بعد سرحد پر تعینات پولیس اہلکار فرار ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ جنگجوﺅں نے پولیس کے زیراستعمال ایک ٹینک بھی اپنے قبضے میں لے لیا، انہوں نے مزید کہ طالبان جنگجوﺅں نے پولیس پر گھات لگا کر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے،صوبائی کونسل کے رکن نے کہا کہ جھڑپوں میں 10 طالبان بھی مارے گئے، دوسری جانب طالبان نے گذشتہ 2 ہفتوں سے جاری جھڑپوں کے بعد قیصر ڈسٹرکٹ پر بھی قبضہ کرلیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے سربراہ رحمت اللہ قیصری نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران 10 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔