ابوظہبی(نیوزڈیسک)یمن میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت،متحدہ عرب امارات نے بڑا اعلان کردیا،متحدہ عرب امارات نے یمن میں باغیوں کے خونی حملے کے نتیجے میں اپنے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کی قیادت میں یمنی باغیوں کو کچلنے لیے جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر حال میں سعودی عرب کے ساتھ رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی کو یقین دلایا کہ خلیجی ممالک یمن میں باغیوں کے خلاف مشن ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یمن میں فتح کےقریب پہنچ چکے ہیں، یمن میں امن استحکام پورے خطے کے امن او استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ یمن میں امن استحکام اور آئینی حکومت کی عمل داری تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے جلا وطن صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ابو ظہبی میں میں “یو اے ای” کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر الشیخ محمد بن زاید نے یمنی صدر کو یقین دلایا کہ ان کا ملک یمن میں جاری آپریشن میں سعودی عرب کے ساتھ رہے گا۔ جب تک کہ جنگ کے مقاصد اور اہداف پورے نہیں ہوجاتے یہ آپریشن اس وقت تک جارے رہے گا۔