کینبرا(نیوزڈیسک)آسٹریلیا کا بھی تارکین وطن کیلئے بڑا اعلان،آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اپنی پارٹی کے دبا کے تحت مزید شامی مہاجرین کو قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹونی ایبٹ نے شام سے مزید مہاجرین کو آسٹریلیا میں پناہ دینے کی ملکی اور بین الاقوامی اپیلوں کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کتنے مہاجرین کو آسٹریلیا میں پناہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔آسٹریلیا کی گرین پارٹی کے لیڈر رچرڈ ڈی نتالی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ کم از کم بیس ہزار مزید شامی مہاجرین کو پناہ دیں۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا اقلیتی مہاجرین کو ترجیحی بنیاد پر پناہ دینے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں