اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یمن: اسلحہ گودام میں دھماکے سے 10 سعودی فوجی شہید

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن کے مآرب شہرمیں گذشتہ روز ایک اسلحہ گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 10 سعودی فوجی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے جاری آپریشن کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے بتایا کہ مارب کے مقام پر اسلحہ کے ایک گودام میں اچانک ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم دس سعودی سپاہی شہید ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں متعدد فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے بیشتر کی اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب یمن میں اتحادی ممالک کے “بحالی امید” آپریشن کے تحت باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ بعض مقامات پر بری فوج اور حکومت نواز ملیشیا نے فاتحانہ پیش قدمی کی ہے۔ صنعائ کے قریب فج عطان میں میزائل اڈے، اسپیشل کمانڈو فورس کے ہیڈ کواٹر، بریگیڈ فرسٹ کے ہیڈ کواٹر اور حوثیوں کے زیر تسلط جامعہ الایمان پر جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی اور دشمن کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا گیا۔شمالی صنعاءمیں بھی حوثیوں کے متعدد اسلحہ ڈپو اور فوج کے مراکز اور ھمدان گورنری کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔تعز شہر میں الجحملیہ کے مقام پر فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ مزاحمتی تنظیموں نے ملٹری اسپتال، مشرق کی جانب سے کلابہ کالونی اور اس کے مضافات سے پیش قدمی کی ہے۔ فضائی بمباری میں تعز میں ری پبلیکن گارڈز کے ایک ہیڈ کواٹر، علی صالح کی حامی ملیشیا اور حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دشمن کے دسیوں اہلکار ہلاک اور زخمی کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعائ میں باغیوں کو شکست فاش سے دوچار کرنے کے لیے فضائی اور زمینی حملوں میں غیرمعمولی شدت لائی جا رہی ہے۔ جنگ کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے جہ باغیوں کے حملے میں متحدہ عرب امارات کے پینتالیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اتحادی ممالک حوثی باغیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…