جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش کے خلاف ترکی نے بڑا قدم اٹھالیا

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک) داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں ترک فضائیہ بھی شامل ہوگئی اور ترکی کے جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش پر فضائی حملوں میں حصہ لیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے حملوں میں ترکی کی شمولیت کو اہم قرار دیا ہے۔ ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے دو روز قبل کی گئی کارروائی میںشامی علاقوں میں جہادیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترکی نے گزشتہ ماہ ہی امریکا کو اس مقصد کے لیے اپنا ایک فضائی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ ماضی میں ترک حکومت اسلامک اسٹیٹ کے ممکنہ جوابی حملوں کے تناظر میں ان فضائی کارروائیوں میں شرکت سے گریز کرتی رہی ہے۔ حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ جمعے کے دن کیے گئے فضائی حملے ترکی اور امریکا کے درمیان چوبیس اگست کو طے پانے والے ایک تکنیکی معاہدے کا حصہ ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف حملوں میں ترکی کی شمولیت کو اہم قرار دیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…