برلن (نیوز ڈیسک)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہاہے کہ تارکین وطن پر شرمناک اور گھٹیا حملوں کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔ مشرقی جرمنی کے شہر ہیڈن ناو¿ میں تارکین وطن کے ایک سنٹر کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی جو لوگوں کی عظمت پر سوالیہ نشان اٹھائیں گے۔ گزشتہ چند روز کے دوران جرمنی میں تارکین وطن کے خلاف پائے جانے والے جذبات پر کھل کر بات نہ کرنے کے باعث میرکل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ان کا یہ دورہ جرمنی میں پناہ گزینوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم خیال کیا جاتاہے ۔