ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی فوج یمن میں داخل ہوگئی

datetime 27  اگست‬‮  2015 |

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی مسلح فوج جنوبی ریجن جازان کیساتھ ملنے والی یمنی سرحد پار کرکے صعدہ گورنر ی داخل ہو گئی ہے تاکہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی علاقے پر راکٹ باری کے سلسلے کو رکوایا جاسکے ۔ دوسری جانب عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ساحلی دفاعی کیمپ اور تعزکے شہر المخا میں ” املحجر ‘ کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گولا بارود کے بڑے گودام اورفوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں ۔ درایں اثنا باغیوں کے خلاف سرگرم منسور ہادی کی وفادار افواج نے تعزمیں منحرف صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے 20 فتح نے کہا ہے کہ حوثی اورو صالح ملیشیاوں نے تعز کو باقاعدہ منصوبے کے تحت تاراج کیاہے ۔ اس میں رہائشی عمارتوں کو خصوصی طورپر نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جس کے بعد تعزکو آفت زدہ ، علاقہ قرار دیدیا گیا ہے ۔ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بچوں ، خواتین سمیت درجنوں افراد تعز پر حوثی اور صالح ملیشیا کی مسلسل گولا باری کی ذد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں ۔ انہی انجمنوں نے واضح کیا ہے کہ باغی ملیشیا نے انقلاب ہسپتال اور بجلی گھر کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔ ایمبولینس سروسز کا عملہ بھی باغیوں کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے ۔ جبکہ متعدد مکانات کو ڈائنا مائٹ لگا کر تباہ کیاجارہاہے ۔ ایک اور پیش رفت میں مزاحمت کار اور یمن کی قومی فوج مارب کے علاقے میں مسلسل نئی کمک ارسال کررہے ہین کیونکہ دارالحکومت کا کنٹرول باغیوں سے لینے کیلئے اس مقام پر قدم جمانا نہایت ضروری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…