جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قرآن پاک دنیاکوتبدیل کرنےوالی واحد کتاب ہے، برازیلین مصنف

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل کے معروف مصنف اور عالمی ایوارڈ یافتہ ،،پالوکوئلونے کہاہے کہ قرآن پاک دنیاکو تبدیل کرنے والی واحد کتاب ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق برازیلین مصنف پالو کوئیلو نے اپنے تازہ مضمون میں قرآن کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ اس کتاب میں تشدد کی ترغیب نہیں دی گئی۔لیکن کچھ لوگ قران کی تعلیمات کو اپنے مفاد کیلئے تبدیل کرتے ہیں۔پالو نے حال ہی میں قرآن کی تصویر سوشل میڈیا پر رکھی۔ اور اس کو ،،دنیا کو تبدیل کرنے والی واحد کتاب،،کا عنوان دیا۔چھتیس ہزارلوگوں نے پالو کی فیس بک کی پوسٹ کو لائق کیا اور تین ہزار افراد نے اس کوشیئرکیا۔حبا بی دقق کے نام سے ایک خاتون نے پالو سے سوال کیا کہ کیا واقعے سچ ہے کہ قرآن تشدداورقتل کا ذریعہ ہے۔پالو کوئیلو نے قران کادفاع کرتے ہوئے کہا،،نہیں یہ سچ نہیں ہے۔پالو نے کہاکہ وہ خود عیسائی مذہب کے ماننے والوں میں سے ہیں۔ صدیوں تک عیسائیوں نے اپنا مذہب مسلط کرنے کیلئے تلوار کا استعمال کیا۔خواتین چڑیل قرار دے کر قتل کیا اور سائنس کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی۔پالوکاکہنا تھا،،مذہب کو قصور وار نہیں قرار دیاجاسکتا۔یہ ان لوگوں کا قصور ہے جو مذہب یا قران میں تبدیلی کرکے اپنے مفاد کیلئے پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…