ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں مسلمان خواتین کی اکثریت نے یکطرفہ اور بیک وقت تین طلاقوں کی مخالفت کردی ۔ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں 92 فیصد مسلمان خواتین نے یکطرفہ اور بیک وقت تین طلاقوں پرپابندی کی حمایت کی ۔ بھارت میں سکائپ ، وائس ایپ ، ٹیکسٹ ، میسیج اور ای میل کے ذریعے طلاق کے بڑھتے ہوئے رحجان پر خدشات کا اظہار کیاجارہاہے ۔ ایک این جی او نے اپنی تحقیق میں4710 خواتین سے ان کی رائے معلوم کی جس میں 91 فیصد خواتین نے اپنے خاوند کی دوسری شادی کی مخالفت کی جبکہ 81 فیصد خواتین نے رائے دی کہ طلاق سے قبل صلح صفائی کی کوشش کی جانی چاہیے ۔ تحقیق کرنے والی ذکیہ ثمن کا کہنا ہے کہ 2014 میں شرعی عدالتوں میں خواتین کے 235 مقدمات آئے اور ان میں سے 80 فیصد کا تعلق زبانی طلاق سے تھا ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جن خواتین سے رائے لی گئی ان کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور زیادہ تر فیمیلز کی آمدنی 50 ہزار روپے سالانہ سے کم ہے ۔