واشنگٹن (آن لائن)بڑے نام کے چھوٹے درشن امریکہ نے سکالرشپ پرجانے والے پاکستانی کوبرین ٹیومرکے باعث واپس پاکستان بھیج دیا،قلعہ سیف اللہ بلوچستان کاامیراللہ آج صبح کراچی پہنچے گا،پاکستانی سفارتخانے نے بھی مددنہیں کی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کا22سالہ امیراللہ جوسکالرشپ پرامریکہ گیاتھاوہاں دوران تعلیم اس کے سرمیں درداٹھاجسے ہسپتال لے جایاگیاتوپتہ چلاکہ اسے برین ٹیومرہے ،جس کے بعدامریکہ نے اس کے علاج کے بجائے اسے واپس پاکستان بھیجنے کافیصلہ کیا۔امیراللہ کی مددکیلئے پاکستانی سفارتخانہ بھی حرکت میںنہ آیاوہ آج صبح چاربجے کراچی پہنچ جائے گا،بڑے نام کے ملک امریکہ کی کوئی این جی اوبھی امیراللہ کی مددکونہ آئی اوراسے جہازپرسوارکردیاگیا،تاہم بیماری کے باوجودامیراللہ کے حوصلے بلندہیں ،دوران سفرنجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران اس نے بتایاکہ وہ خیریت سے ہے اورجلداپنے وطن پہنچ رہاہے واضح رہے کہ امیراللہ دنیابھرکے سکالرشپ حاصل کرنے والے 125طلباءمیں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے امریکہ گیاتھا۔