برلن(نیوزڈیسک)جرمن پولیس نے گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد کر لی، اس سترہ سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والے نے اس کے والدین سے لاکھوں یورو تاوان طلب کیا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس لاپتہ لڑکی کی لاش مل گئی ہے۔ مشرقی جرمن شہر ڈریسڈن کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کی رہائی کے بدلے ایک اعشاریہ دو ملین یورو کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اس لڑکی کی لاش پولیس کو لامپرز ڈورف کے علاقے سے ملی۔ پولیس نے ساکسن صوبے کے دارالحکومت ڈریسڈن اور جنوبی جرمن صوبے باویریا سے دو افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی عمریں 39 اور 61 برس ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر
-
ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پر پھینک دیئے،ویڈیووائرل
-
عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
خلیجی ممالک پر حملے، شہزادہ فیصل نے بڑا اعلان کر دیا
-
امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کا پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد
-
حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز شامل کر دیئے
-
گیس تنصیبات پر حملہ، قطر کا بڑا سفارتی فیصلہ
-
راولپنڈی،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 4 افراد گرفتار
-
لاہور، شہری نے فائرنگ کرکے بیوی، بیٹی اور بیٹے کو ہلاک کرکے خودکشی کرلی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وزیر پیٹرولیم
-
پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا
-
تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
300 میٹر طویل سرنگ کھود کر انوکھی چوری، پولیس بھی حیران



















































