تہران(نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے کے ذریعے ہمارے ملک میں اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتاتھا لیکن ہم نے ان کے اثر و رسوخ کا راستہ روک دیا ہے اور ہم یقینی طور پر اس راستے کو بند کر دیں گے، ہم امریکا کو اپنے ملک میں نہ اقتصادی اثر و رسوخ کی اجازت دیں گے اور نہ ہی سیاسی اور ثفاقتی اثر و رسوخ کی اور ہم پوری طاقت کے ساتھ اس اثر و رسوخ کا مقابلہ کریں گے اور اللہ تعالی کا شکر ہے کہ یہ طاقت آج ایران کے پاس زیادہ ہے،گزشتہ روز ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی تک واضح نہیں کہ ایٹمی معاہدے کی امریکا اور ایران میں منظوری بھی دی جائے گی یا نہیں،مگرامریکی حکام خطے میں اثر و رسوخ اور اپنے اہداف کے حصول کے درپے ہیں لیکن ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وہ عراق اور شام کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایسا کبھی نہیں ہو گا۔