قاہرہ(نیوزڈیسک)قطری حکومت نے غیرملکی ملازمین کے لیے اہم اصلاحات کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے غیرملکی ملازمین کی اجرت کی ضمانت دی جائے گی اوراگرکوئی کمپنی بروقت تنخواہ کی ادائیگی یقینی نہیں بنائے گی اسے بلیک لسٹ کردیاجائیگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں سامنے لائے جانے والے اجرت کے تحفظ کا نظام کے تحت یہ یقینی بنایا جائے گا کہ غیرملکی ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ملیں، غیرملکی مزدورں کی ایک بہت بڑی تعداد قطر میں 2022 کے عالمی فٹ بال کپ مقابلوں کی تیاریوں کے سلسلے میں انفراسٹکچر کے شعبے میں کام کر رہی ہے،اس نئے نظام کے تحت یا تو مزدورں کو ایک ماہ میں دو مرتبہ یا ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ دی جائے گی اور یہ تنخواہ ان مزدوروں کے بینک کھاتوں میں منتقل ہو گی،اس سلسلے میں تفتیشی ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جو ان نئے اصلاحاتی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی اور ان کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کی نشان دہی کریں گی۔ نیانظام قطر کی وزارت محنت کے تحت کام کرے گا،قطر پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس خلیجی ملک میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور مزدوروں کو اجرت کم اور ان کے لیے معیار زندگی انتہائی پست ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے اعتراضات کیے جا رہے ہیں کہ توانائی کی دولت سے مالا مال اس ملک میں مزدوروں کو اجرت وقت پر ادا نہیں کی جاتی۔ سن 2013 کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ غیرملکی مزدوروں میں سے ہر پانچویں شخص کو تنخواہ کبھی وقت پر نہیں ملی اور اگر ملی بھی تو ایسا شاذونادر ہو
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں