کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکا کے عام انتخابات میں حکمراں نیشنل پارٹی نے بھرپورکامیابی حاصل کرلی ہے اورسابق صدرمہندراراجاپاکسے کی جماعت فریڈم پارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑاہے سرکاری نتائج کے مطابق 225رکنی پارلیمنٹ میں حکمراں یونائیڈیڈ نیشنل پارٹی نے 106جبکہ راجہ پاکسے کے یونائیڈیڈ پیپلزفریڈم الائنس نے 95اورتامل نیشنل الائنس نے 16نشستیں حاصل کرلی ہیں،جس کے بعد سری لنکا کے موجودہ وزیر اعظم رانیل ورماسنگھے نے دیگرجماعتوں کوساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے ملک میں اتحاد اور ایک نئی سیاسی روایت قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں پیر کو ہونے والے انتخابات میں ورما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔اگرچہ انہیں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں ہوسکی تاہم وہ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،سابق صدرمہندراراجاپاکسے کی جماعت فریڈم پارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑاہے سرکاری نتائج کے مطابق 225رکنی پارلیمنٹ میں حکمراں یونائیڈیڈ نیشنل پارٹی نے 106جبکہ راجہ پاکسے کے یونائیڈیڈ پیپلزفریڈم الائنس نے 95اورتامل نیشنل الائنس نے 16نشستیں حاصل کرلی ہیں۔