جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی حکام نے مکہ کے بارے میں ہدایات جاری کردیں

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سعودی حکومت نے مکہ میں شہریوں اور سیاحوں کو دریاں اور ندیوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف سول ڈیفنس آفیسر مکہ احمد دلوبائی نے کہاکہ بارشوں سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے سول ڈیفنس نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،ٹیمیں مختلف جگہوں پر تعینات کر دی ہیں ،جہاں بارشوں کا پانی شہریوں کیلئے پریشانی کاباعث بن سکتاہے ۔محکمہ موسمیات میں نجران ،جازن ،عسیر ،باہا اور مکہ سے ریاست کی ساحلی پٹی طوفان کی زد میں آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے مشرقی علاقے اور ضلع مدینہ میں دوپہر کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔گزشتہ سال موسلا دھار بارش کی وجہ سے مکہ سیلاب کی زد میں آگیا تھا جبکہ اولے پڑنے کی وجہ سے دو افراد کی جان بھی چلی گئی تھی جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے تھے ۔خراب موسم بجلی کے منقطع ہونے کا بھی باعث بنا تھا جس کے باعث درجنوں گاڑیوں کو مکہ میں نقصان بھی پہنچا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…