پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سائبیریا میں فوجی عمارت کی چھت گرنے سے 30 اہلکار ہلاک

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا میں ایک بیرک کی چھت منہدم ہونے سے 30فوجی ہلاک ہوگئے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق سائبیریا کے شہراومسک میں واقع فوجی چھانی میں ایک بیرک کی چھت اور دیوارکا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں وہاں مقیم 30 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ واقعے میں شدید زخمی ہونے والے 10 فوجیوں کو ماسکو منتقل کیا گیا ہے۔روسی صدر ولادیمر پوٹن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے جب کہ حفاظتی اقدامات کی نگرانی کے لئے قائم خصوصی کمیٹی نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کا کہنا ہے کہ اگر تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ منہدم ہونے والی یہ بیرک روس کے چھاتہ بردار دستوں کی تربیت گاہ کی عمارت کا حصہ تھی جو کہ 1975 میں تعمیر کئی گئی تھی جب کہ اس کی دوبارہ تزین و آرائش سن 2013 میں کی گئی تھی.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…