صنعا(نیوزڈیسک) یمن کی سینٹرل جیل پر شرپسندوں کے حملے کے دوران القاعدہ کے اہم جنگجوؤں سمیت 1200 سے زائد قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ یمنی سرکاری نیوز ایجنسی صبا نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ القاعدہ کے حمایت یافتہ گروپ نے منگل کو تعزکی سینٹرل جیل پر حملہ کرکے 1200 سے زائد خطرناک قیدیوں کو فرار کرنے میں مدد فراہم کی۔حکام کے مطابق حملے کے دوران قیدیوں اور جیل سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان مسلح تصادم بھی ہوا۔ایک مقامی سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں زیادہ تعداد مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں مخلتف ملیشیا کے درمیان ہونے والی لڑائی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے۔سیکیورٹی عہدیدار کے مطابق شہر پر مسلح ملیشیا کے حملے کی وجہ سے صدر صالح کی وفادار فوجی دستے نے قیدیوں کو فرار ہونے مدد دی۔حکام کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل کے قریب ایک معروف مسلح گروپ نے حملے کے بعد علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں