منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ، 62 افراد ہلاک

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 62 افراد ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہرمدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں 50 مسافروں سمیت 62 افراد سوار تھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اوردیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ انڈونیشا کی فوج کے ترجمان فواد بسیا نے طیارے میں موجود تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ 2009 میں بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے مشرقی جاوا جانے والے سی 130 ہرکولیس طیارے کے حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے:سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے پچاس میگا سکینڈلز کی تفصیلات طلب کر لیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…