ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ہسپانوی شہزادی ملزمہ کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہونگی

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(نیوزڈیسک)سپین کے علاقے’’ پالما دی مایورکا‘‘ کی عدالت نے ہسپانوی شہزادی اور اسپین کے موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم کی بہن’’ انفانتا کرسٹینا‘‘کے بارے میں کہا ہے کہ وہ کرپشن کیس کی ملزمہ کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں گی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ شہزادی پر الزام ہے کہ وہ معروف کرپشن کیس ’’نوس‘‘ میں شامل ہیں اوریہ ٹیکس چوری کاکیس ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں مجسٹریٹ پالما دی مایورکا نے لمبی تفتیش کے بعد 200صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا تھا کہ ہسپانوی شہزادی کرسٹینا کے خلاف اس کرپشن کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں اور وہ ان جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔ شہزادی کرسٹینا کے شوہر اور سابق اولمپیئن پر فراڈ، ٹیکس چوری، کاغذات میں ردو بدل، جعل سازی اور اپنے عہدے کا ناجائزفائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے خیراتی ادارے کے تحت پبلک فنڈز سے 6ملین یورو خرد برد کرنے کے الزامات عائد ہیں، جبکہ شہزادی کے شوہر ’’ایناکی اردینگارن‘‘ نے ان الزامات کی نفی کی ہے۔ شہزادی اور ان کے شوہر کے خلاف کرپشن کیس کی وجہ سے عوامی رائے کے باعث شاہی خاندان کی ساکھ کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…