مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں نمازیوں پر خود کش حملے کے حالیہ واقعے کے بعد سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ملک کے تمام علاقوں میں واقع اہم مساجد کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ان مساجد کے اندر اور باہر نگرانی کرنے والے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے تمام مساجد کی سیکیورٹی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور سامان کی فہرست مرتب کی جارہی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں