منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فلسطین نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ثبوت بین الاقوامی عدالت میں جمع کرادیئے

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فلسطینی حکام نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ثبوت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرادیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی حکام نے گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خودساختہ جنگ چھیڑنے اور اس دوران معصوم فلسطینیوں کا خون بہانے کے تمام ثبوتوں پر مبنی دستاویزات انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جمع کرادیں۔ فلسطینی وزیرخارجہ رید مالکی کاکہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف غزہ میں چڑھائی، فلسطینی سرزمین پر قبضے اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے انسانیت سوز سلوک پر مبنی ثبوتوں کے ساتھ ایک طویل دستاویز بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرادی ہے جو عالمی عدالت کے لئے ٹیسٹ کیس ہوگا جس سے عالمی عدالت کے طریقہ کار کا پتہ چل جائے گا۔فلسطینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں ثبوتوں کے ساتھ دستاویز جمع ہونا دنیا کے لئے بھی ٹیسٹ کیس ہے جس میں ناکام ہونا دنیا برداشت نہیں کرسکتی تاہم فلسطین اپنے ثبوتوں کی بنیاد پر انصاف چاہتا ہے ناکہ کوئی انتقام اور اس میں کتنا وقت لگے گا اس سے متعلق صورت واضح نہیں ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ممبر نہیں اور وہ اس کے اختیارات کو بھی نہیں مانتا جب کہ 2014 میں غزہ پر چڑھائی کے دوران وہ اپنے اوپر لگے تمام جنگی جرائم سے بھی انکار کرتا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…