جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو ’سفید کرتا شلوار پہن کر ٹیکسی چلانے کی اجازت‘

datetime 26  جون‬‮  2015 |

سینٹ لوئیس (نیوزڈیسک)امریکی ریاست مزوری کے شہر سینٹ لوئیس ایک عدالت نے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور راجہ نعیم کو اپنی پسند کا لباس پہن کر ٹیکسی چلانے کی اجازت دے دی ہے۔راجہ نعیم نے شہر کے ٹیکسی کیب کمیشن کے اس اصول کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جس کے مطابق ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفید شرٹ اور کالی پتلون پہننا ضروری ہے۔نعیم پاکستانی لباس یعنی شلوار قمیض پہن کر ٹیکسی چلانا چاہتے تھے۔ٹیکسی کمیشن نے ابتدائی طور پر انھیں کچھ رعایت دیتے ہوئے گھٹنوں سے کچھ اوپر تک کا سفید کرتا اور کالی پتلون پہننے کی اجازت دی تھی لیکن نعیم چاہتے تھے کہ وہ سفید شلوار اور سفید کرتا ہی پہن کر ٹیکسی چلائیں۔راجہ نعیم نے سینٹ لوئیس کی مقامی عدالت میں دائر مقدمے میں الزام لگایا تھا کہ انہیں کام کے دوران اپنا مذہبی لباس پہننے سے روکا گیا، جو ان کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔وہیں ٹیکسی کمیشن کا کہنا تھا کہ نعیم کو مذہب پر عمل کرنے سے کوئی نہیں روک رہا تھا، بس وردی کے رنگ میں فرق کا معاملہ ہے۔اب عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ کمیشن راجہ نعیم کو وردی پہننے کا پابند نہیں کر سکتا اور وہ اپنی مرضی اور مذہبی آزادی کے مطابق کپڑے پہن سکتے ہیں۔نعیم کا کہنا ہے کہ کمیشن کے قواعد کے مطابق ?ونیفارم پہن کر ٹیکسی نہ چلانے کی وجہ انھیں 30 سے زیادہ مرتبہ نوٹس دیے گئے اور وردی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے دو بار پولیس نے بھی انھیں حراست میں لیا۔ان کے مطابق ٹیکسی کمیشن نے ان کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا تھا لیکن انھوں نے ہار نہیں مانی اور پہلے اس معاملے پر احتجاجی ریلی نکالی اور پھر معاملہ عدالت میں بھی لے گئے۔صحافی سلیم رضوی کے مطابق امریکی عدالتوں کے بارے میں نعیم کا کہنا ہے کہ، ’یہاں کے عدالتی نظام سے مجھے بہت امید تھی۔ امریکہ میں اگر آپ انصاف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انصاف ضرور ملتا ہے اور اسی لیے امریکہ دنیا میں اول نمبر کا ملک ہے۔‘دو دہائی پہلے پاکستان سے امریکہ آنے والے 51 سالہ راجہ نعیم سینٹ لوئیس شہر کے علاقے مانچسٹر میں اہلیہ اور چار بیٹیوں کے ساتھ مقیم ہیں اور ٹیکسی چلا کر خاندان کی پرورش کر رہے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…