مکہ المکرمہ(نیوزڈیسک)رمضان المبارک میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک اورخوشخبری آگئی .سعودی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد حرم شریف میں خانہ کعبہ کے طواف کی گنجائش میں 2 گنا اضافہ ہوگیا۔سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کی رپورٹ کے مطابق توسیع مطاف کے بعد طواف کی گنجائش میں 200 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد کم از کم ایک لاکھ 7 ہزار معتمرین ایک گھنٹے میں طواف کی سعادت سے حاصل کرسکتے ہیں جب کہ اس سے پہلے ایک گھنٹے میں صرف 53 ہزار زائرین طواف کرسکتے تھے۔مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے نگران اور وزارت خزانہ کے مندوب انجینئر محمد سمکری کا کہنا ہے کہ مطاف کی توسیع اس انداز میں کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین طواف کی سعادت حاصل کرسکیں۔ اس سلسلے میں مطاف کے صحن اور اس کی بالائی منزلوں کو چاروں اطراف میں برابر وسعت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن صفا کے طواف کے مسئلے کے حل کیلئے 25 میٹر کے گردشی چکر کو وسعت دے کر 50 میٹر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معتمرین اور حجاج کرام طواف کر سکیں۔مسجد الحرام میں طواف کے لیے بنائی گئی بالائی عمارت کے ایک سے دوسرے ستون کے درمیان کا فاصلہ 26 میٹر رکھا گیا جب کہ ستونوں کی تعداد کم کرنے سے بھی زائرین کے لیے مطاف میں جگہ کھلی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ معذور اورخصوصی افراد کے لیے مطاف کے گراﺅنڈ فلور کو بھی کھلا رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عمرے پر جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ حج کے دوران بھی ہر سال عازمین حج کی بڑھتی تعداد کے باعث 2011 میں سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔
مسجد الحرام میں طواف کی گنجائش میں 200 فیصد اضافہ ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































