بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے جنوبی بحیرہ چین میں اپنے ملکیتی دعوو¿ں کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں پر امریکہ کی تنقید کو سختی سے رد کیا ہے۔چین کے ایڈمرل سن جیانگیو نے سنگاپور میں جاری سکیورٹی کانفرنس سے اتوار کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (متنازع جزائر کے علاقے میں) تعمیراتی کام “جائز، معقول اور درست” ہے اور ان منصوبوں کو مقصد “بین الاقوامی خدمت عامہ” ہے۔ان کا کہنا تھا کہ “مزاحمت کو تعاون میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔”چینی عہدیدار کے اس بیان سے ایک روز قبل امریکہ کے وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے سنگری لا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے چین کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے “منافی” قرار دیا تھا۔