جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

امریکی وزیرخارجہ جان کیری سائیکل سے گر کر ٹانگ تڑوا بیٹھے

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(نیوزڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو سائیکلنگ کا بہت شوق ہے اور وہ ہر دورے پر اپنی سائیکل لے کر جاتے ہیںسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے ایک ہسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فرنچ ایلپس میں سائیکلنگ کرتے ہوئے گرنے کے باعث امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جان کیری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یہ حادثہ فرانس کے اس علاقے میں پیش آیا جو سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی سرحد سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس حادثے کے بعد امریکی

01

وزیر خارجہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنیوا کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔وہ سوئٹزرلینڈ میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے آئے ہوئے تھے۔انھیں پیر کو ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کے لیے میڈرڈ بھی جانا تھا۔جان کیری کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں جان کیری ہوش ہی میں رہے۔جان کیری کو سائیکلنگ کا بہت شوق ہے اور وہ ہر دورے پر اپنی سائیکل ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…