اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت،نریندرمودی پر تنقید کاالزام،یونیورسٹی طلبہ کاگروپ معطل

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے اور انہیں آئینہ دکھانے کے الزام میں بھارتی یونیورسٹی میں ایک طلبہ گروپ کو معطل کردیا گیا ہے۔ چنائے کی ایک انجینئرنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم بائیں بازو نظریات کے حامل ایک طلبہ گروپ کو اس الزام کے تحت معطل کیا گیا ہے کہ وہ نریندر مودی کیخلاف نفرت پھیلارہے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک ای میل میں بتایا گیا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس کے طلبا کے ایک گروپ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور تنظیم کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں جبکہ یونیورسٹی کے متعدد طلبہ کی جانب سے بھی مرکزی حکومت کو خط ارسال کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ گروپ نریندر مودی اور ہندوﺅں کیخلاف نفرت کو فروغ دے رہا ہے۔ادھر گروپ کے ایک رہنما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی انتہاپسند مرکز میں حکومت کی مدد لے کر مخالف آوازوں کو دبانا چاہتے ہیں اور مودی حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ملک لوٹنے میں مدد دے رہی ہے۔ طلبا گروپ کو معطل کرنے کے یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ مودی حکومت نے کسی کارروائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طلبا گروپ کیخلاف یونیورسٹی ایکشن لے رہی ہے اور اس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔

مزید پڑھئے:!’’آپ اپنے بارے میں جاننا چاہیں گے؟‘‘ علم دست شناسی



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…