اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

آن لائن میڈیاکوعروج، اخباری صنعت بتدریج زوال پذیرکیوں

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) الیکٹرانک چینلز اور آن لائن میڈیاکے فروغ کے باعث امریکہ کی اخباری صنعت گزشتہ دو عشروں سے مسلسل بتدریج انداز میں زوال پذیرہو رہی ہے۔ امریکہ کے معروف ریسرچ سنٹر ’’پیو‘‘نے امریکی اخباری صنعت کی صورتحال کے بارے میں اپنے تجزیے میں بتایا ہے کہ حال ہی میں کم از کم تین بڑی اخباری کمپنیوں نے اپنے سو کے قریب اخبارات کی اشاعت بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں خاص طورپر نیویارک کے اخبار ’’ڈیلی نیوز‘‘ کاذکرکیاگیا ہے جس کے ملکی سطح پر اشتہارات میں کم از کم پچاس فیصدکمی کے باعث سرکولیشن بھی کم ہوگئی ہے۔ یہ اخبار اب ’’برائے فروخت ‘‘ہے لیکن مارکیٹ میں کوئی گاہک دستیاب نہیں۔ کیپٹل ہل کی اخباری کمپنی ’’دی ہل ‘‘ اس کی قدر میں کمی کی منتظر ہے اور ممکن ہے وہ اسے خرید کر ’’واشنگٹن ایگزامینر‘‘،’’ہٹنگٹن پوسٹ ‘‘ اور ’’ڈیلی کالر‘‘کی طرح ڈیجیٹل اخبار بنادے۔ ریسرچ رپورٹ نے ’’سان ڈیگو یونین ٹریبون‘‘ کی تازہ مثال پیش کی ہے جس کی گزشتہ چھ سال میں پچھلے ہفتے تیسری مرتبہ ملکیت تبدیل ہوئی ہے جب ٹریبون پبلشنگ کمپنی نے85ملین ڈالرمیں اسے خریداہے۔یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل ’’ایمزون ڈاٹ کام‘‘ نے 250ملین ڈالر میں ’’واشنگٹن پوسٹ ‘‘ کو خریدکر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جن اخبارات کی آمدن میں کمی ہورہی ہے، ان میں ’’نیویارک ٹائمز ‘‘’’فلاڈلفیاانکوارر ‘‘ ’’ فلاڈلفیا ڈیلی نیوز‘‘ اورشکاگوسن ٹائمز ‘‘شامل ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…