اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئرلینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی درخواستوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن (نیوز ڈیسک) یوں تو پاکستانی کسی بھی مغربی ملک میں جانے کیلئے بے چین نظر آتے ہیں لیکن آئرلینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی درخواستیں ایک سیلاب کی صورت اختیار کرگئی ہیں اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران آنے والی درخواستوں میں تقریباً 10 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ آئرلینڈ کے امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 2013 اور 2014ئ￿ میں نومبر سے اپریل تک پاکستانیوں کی طرف سے پناہ کے لئے 55 درخواستیں موصول ہوئیں لیکن نومبر 2014سے اپریل 2015ئک موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 550 ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق برطانیہ میں غیر قانونی قیام رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے باعث بھی اکثر لوگ آئر لینڈ کی امیگریشن کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔ اگرچہ انہیں خدشہ ہے کہ آئر لینڈ کے حکام انہیں برطانیہ واپس بھیج دیں گے لیکن یہ امید رھتے ہیں کہ آئر لینڈ میں جڑیں قائم ہوجائیں تو برطانیہ انہیں پاکستان واپس بھیجنے کی بجائے آئرلینڈ بھیجے گا۔آئرلینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ پناہ کے لئے آنے والی جعلی درخواستوں کی وجہ سے اصل حقداروں کا نقصان ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ برطانوی حکام سے اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے بات چیت کی جارہی ہے جبکہ ویزا کی خواہش رکھنے والوں کی فنگر پرنٹنگ اور دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں تاکہ جعلی امیدواروں کا راستہ روکا جاسکے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…