اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دشمن کے برقی اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے والا ”خاموش میزائل“ تیار

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی فوج نے ایک ایسا میزائل تیار کیا ہے جس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیر دشمن کے برقی اور مواصلاتی نظام کو ناکارہ بنایاجاسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق امریکی فضائیہ نے جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ایسا میزائل تیار کیا ہے جو اپنے ہدف کو انتہائی خاموشی سے نشانہ بناسکتا ہے جس کے نتیجے میں برقی مقناطیسی شعاعوں کے ذریعے وہاں موجود برقی اور مواصلاتی آلات کو ناکارہ بنادیتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ”کاو¿نٹر الیکٹرانکس ہائی پاورڈ مائیکرو ویو ایڈوانسڈ میزائل پروجیکٹ“ کا نام دیاگیا ہے جسے مختصراً چیمپ کہا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے حامل میزائل کو خصوصی اسٹیلتھ لانچنگ پیڈز بلکہ طیاروں کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔عسکری ماہرین ”چیمپ“ کو جدید ترین جنگی ہتھیار قرار دے رہے ہیں جو مستقبل میں ہونے والی جنگوں کےدوران کسی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیر ہی دشمن کے تمام برقی اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاو¿نٹر الیکٹرانکس ہائی پاورڈ مائیکرو ویو ایڈوانسڈ میزائل پروجیکٹ جس قدر جدید اور پر اثر ہے اس کی ٹیکنالوجی کا حصول بھی اسی قدر آسان ہے، جسے دہشت گرد بڑی آسانی سے استعمال کرکے کسی بھی ملک کو مفلوج کرسکتے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…