بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بلاگرز کا قتل:بنگلہ دیش میں اسلامی شدت پسند تنظیم کالعدم قرار دے دی گئی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تین سیکولر بلاگرز کی ہلاکتوں میں مبینہ طور پر ملوث اسلامی شدت پسند تنظیم انصار اللہ بنگلہ ٹیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔انصار اللہ بنگلہ ٹیم چھٹی اسلامی شدت پسند تنظیم ہے جس کو بنگلہ دیش کی حکومت نے کالعدم قرار دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق اے بی ٹی پر پابندی پولیس کی جانب سے سفارش پر لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ تینوں بلاگرز کو اس سال تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ان ہلاکتوں کے بعد ملک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا اور حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ حکومت مذہبی کا غلط استعمال کرنے والوں پر تنقید کرنے والوں کی حفاظت نہیں کر رہی۔
پولیس نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ بلاگرز کی کی ہلاکت کی ابتدائی یفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان حملوں کے بیچھے انصار اللہ بنگلہ ٹیم ہے۔پولیس نے کہا کہ تینوں بلاگرز کو ایک ہی طریقے سے قتل کیا گیا ہے اور تینوں بلاگرز کو مصروف سڑک پر قتل کیا گیا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں سیکولر بلاگرز کو دھمکیوں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔چند سال قبل سخت گیر موقف رکھنے والی الامی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایسے بلاگرز کے خلاف توہین مذہب کا قانون لایا جائے جو اپنی تحریر میں اسلام مخالف نظر آتے ہیں۔اس سال پہلا بلاگر فروری میں قتل کیا گیا۔ بنگلہ دیشی نڑاد امریکی اوجیت روئے کو ڈھاکہ میں قتل کیا گیا۔مارچ میں وشیق الرحمان کو بھی ڈھاکہ ہی میں قتل کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…