اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرانس کےمسافر طیارے کو دھمکی کے بعد جیٹ طیاروں کا حصار

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک)فرانس کےمسافر طیارے کو دھمکی کے بعد جیٹ طیاروں کا حصار 25 مئ 2015 شیئر  ایئر فرانس کی پرواز فلائٹ 22 پیرس سے نیویارک جا رہی تھی فرانس کے مسافر طیارے کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے اس کے گرد دورانِ پرواز حفاظتی حصار بنا لیا۔ ایئر فرانس کی پرواز فلائٹ 22 پیرس سے نیویارک جا رہی تھی۔ امریکی حکام کے مطابق انھوں نے ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ طیارے میں ’کیمیائی ہتھیاروں کا خطرہ‘ ہے۔ نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ایک محفوظ حصے میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایف بی آئی طیارے اور سامان کی تلاشی لے رہی ہے۔ حکام نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ دھمکی آمیز کال قابل بھروسہ نہیں تھی۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلائٹ اے ایف 22 بغیر کسی حادثے کے مقررہ وقت پر لینڈ ہو گئی اور سکیورٹی چیک کے لیے اسے ایئر پورٹ کے خصوصی حصے میں لے جایا گیا۔ ایئر فرانس کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ انھیں دھمکی آمیز پیغام امریکہ سے موصول ہوا تھا۔ پینٹاگون نے تاحال اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ واضح رہے یہ دھمکی آمیز پیغام ملنے کا واقعہ امریکہ میں یوم تاسیس کی چھٹی کے اگلے روز پیش آیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے میری لینڈ کورڈینیشن اینڈ انیلیسس سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ مسافر طیارے کو حفاظتی حصار میں پہنچانے والے طیارے امریکی تھے۔ میری لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی وقت کے مطابق چھ بج کر 30 منٹ پر کال موصول ہوئی جس کے بعد اس کی اطلاع ایف بی آئی کو کر دی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…