غزہ(نیوزڈیسک) حماس نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے بحالی پناہ گزین ’اونروا‘کی جانب سے شام میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ ،ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور شام میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے سے مہاجرین کے مسائل کئی گنا بڑھ جائینگے۔اونروا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شام سے نقل مکانی کرکے لبنان آنیوالے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانےوالی امداد میں کٹوتی کررہی ہے۔ اونروا نے کہا کہ یکم جولائی سے 43 ہزار فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد نہیں مل سکے گی۔حماس کے شعبہ امور پناہ گزین کی جانب سے جاری بیان میںاونروا کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے کیونکہ پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے یا بالکل بند کرنے سے ان کی مشکلات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔