اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

تامل ناڈو ،پانیرسیلوام مستعفی، سابق اداکارہ جے للیتا وزیرِ اعلیٰ بننے کے لیے تیار

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تامل ناڈو(نیوزڈیسک )بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے گورنر کی جانب سے جے رام جے للیتا کو نئی وزارت بنانے کی دعوت دینے کے بعد ان کا پھر سے دوبارہ وزیرِ اعلیٰ بننے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلور کی ایک خصوصی عدالت نے ستمبر سنہ 2014 میں انھیں آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے میں چار سال جیل اور ایک ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے سبب انھیں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کے پہلے ادوار (1991-1996) کا ہے جس میں انھیں مبینہ طور پر ایک کروڑ امریکی ڈالر اکٹھا کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ تامل ناڈومیں وزیر اعلیٰ پانیر سیلوام نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد جے للیتا کو پارٹی کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔وہ گذشتہ تین دہائیوں میں بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ تامل ناڈو کے گورنر روسائیاہ کے دفتر سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پانیر سیلوام جو جے للیتا کی غیر موجودگی میں حکومت کر رہے تھے اور انھوں نے اپنی کابینہ کے وزرا کے ساتھ استعفیٰ دے دیا ہے۔بیان کے مطابق گورنر نے وزیر اعلیٰ پانیر سیلوام اور ان کے وزرا کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد جے للیتا کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔اس سے قبل بھارت کی اے آئی اے ڈی ایم کے جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ایک اجلاس میں جے للیتا کو اپنی جماعت کا رہنما منتخب کیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…