اوٹاوا(نیوزڈیسک)کینیڈا حکومت نے دہشت گرد تنظیم داعش سے نمٹنے کےلئے مسلمانوں کا ہی سہارا لےتے ہوئے اعتدال پسند مسلمانوں کو مضبوط بنانے کا مضبوط کرنے کا فیصلہ۔دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹس عراق اور شام میں برسر پیکار ہونے کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک میں بھی اپنی سرگرمیوں کو تیز کر چکی ہے، داعش کا سب سے بڑا ہدف امریکہ اور کینیڈا ہے اور داعش ہمدرد ملک میں بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں، حکومت اور حساس اداروں کی جانب سے داعش اور اس کے ہمدردوں کی لگامیں کسنے کی پوری طرح کوشش کی جانے لگی لیکن انہیں ناکامی کا سامنا رہا ملک سے نوجوانوں کی بڑِی تعداد داعش میں شمولیت اختیار کرتے رہے، کینیڈا کی حکومت نے اب دہشت گرد تنظیم داعش سے نمٹنے کے لئے ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت اب حکومت ان تمام اعتدال پسند مسلمانوں کو سپورٹ کرے گی جو دہشت گردی کو شدید ناپسند کرتے ہیں، حکومتی اقدامات کی تصدیق کینیڈا کے پرائم منسٹر اسٹیفن ہارپر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کی گئی جس میں انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ اب داعش کا مقابلہ دوسرے طریقے سے کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اب اعتدال پسند مسلمانوں کو منظم اور مضبوط کرے گی، اس سلسلے مینی مسلمانوں کے لئے مزید فنڈ مہیا کئے جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں