جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

گائے کا گوشت کھانے کے خواہشمند پاکستان چلے جائیں،بھارتی وزیر

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) ہندوستانی پارلیمانی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ جو گائے کا گوشت کھانے کا خواہشمند ہے اسے پاکستان چلے جانا چاہیے۔میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ منافع اور نقصان کی بات نہیں ہے، یہ عقیدے اور ایمان کی بات ہے اور ہندوو¿ں کے لیے یہ حساس معاملہ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی مسلمان بھی گائے کو ذبح کرنے کے خلاف ہیں۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھانا چاہتے ہیں انہیں پاکستان یا کسی عرب ملک چلے جانا چاہیے جہاں یہ دستیاب ہے۔اس سے قبل مارچ میں ہندوستانی ریاست مہاراشترا نے گائے کے گوشت کی فروخت اور کھانے پر پابندی عائد کردی تھی اور ایسے کسی شخص کو پانچ سال قید اور دس ہزار جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ہندوستان میں ہندوو¿ں کی اکثریت ہے جن کے نزدیک گائے مقدس ہے تاہم وزیراعظم مودی ہر قسم کے جانور کے ذبح کے مخالف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…