اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پربھارتی فوج کاتشدد

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے دوران کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیئے جس پر قابض بھارتی فوج نے شرکا پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کی جامع مسجد سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران ریلی کے شرکا نہ صرف ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے بلکہ وہ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے جب کہ شرکا نے کشمیر کی آزادی اوربھارتی تسلط کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سری نگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لئے قابض بھارتی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ لاٹھی چارج بھی کیا، ریلی کا اعلان میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماوں کی نظربندی اور حریت جماعت سے تعلق رکھنے والے دو اہم رہنماوں کے جاں بحق ہونے کی برسی پر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں سید علی گیلانی اورمسرت عالم کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی تھی جس میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور اس دوران کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستانی پرچم بھی لہرادیا جب کہ بھارتی پولیس نے پرچم لہرانے پر کشمیری رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…