اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری فوجی آپریشن کے دوران حوثی باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔ دوسری جانب ملک کے کئی شہروں میں باغیوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے تعز میں متعدد مقامات پر حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تعز میں قلعہ القاہرہ پربھی بمباری کی گئی اور الضالع کے مقام پر بھی حوثیوں کے مراکز کو تباہ کیا گیا۔ جبکہ حوثیوں کی جانب سے تعز اور دوسرے علاقوں میں شہری علاقوں پر گولہ باری کی گئی۔فضائی حملوں میں وسطی یمن کے البیضا گورنری میں واقع سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار 26 بریگیڈ کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔اطلاعات کے مطابق تعز میں حوثی باغیوں اور مزاحمت کاروں کےدرمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ سڑکوں پر براہ راست ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔ مزاحمتی کارکنوں نے تعز کی بعض کالونیوں میں پیش قدمی کی ہے اور وہ گورنر ہاﺅس پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں۔ حوثی باغیوں کو پسپا کرنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔عدن کے شمال اور جنوب کے محاذوں پر حوثیوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ حوثیوں نے مغربی عدن میں راس عمران اور لحج گورنری کے بعض مقامات پر “کاتیوشا” رکٹوں سے حملے کیے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لحج گورنری کے العند فوجی اڈے پر اتحادی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی فضائ دھوئیں سے بھرگئی ہے۔ الضالع میں ایجوکیشنل کمپلیکس کے آس پاس بھی حوثیوں اور مزاحمت کاروں کےدرمیان خون ریز جنگ کی اطلاعات آئی ہیں۔
یمن: حوثی اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ، بھاری جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































