جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ ، سیاہ فام شہری کی ہلا کت بالٹیمور پولیس کے چھ اہلکاروں پر فردِ جرم عائد

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ کے شہر بالٹیمور میں گرینڈ جیوری نے سیاہ فام شہری فریڈی گرے کی دورانِ حراست ہلاکت کے معاملے میں چھ پولیس اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔سرکاری وکیل میریلین موزبی نے ان اہلکاروں پر عائد نظرِ ثانی شدہ الزامات پڑھ کر سنائے جن میں دوسرے درجے کے قتل کے الزام کو برقرار رکھا گیا ہے۔25 سالہ افریقی نژ اد امریکی فریڈی گرے 19 اپریل کو دورانِ حراست پولیس کے تشدد کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں شدید زخم آنے کی وجہ سے ایک ہفتے بے ہوشی کی حالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ان کی ہلاکت کے بعد بالٹیمور میں پرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے تھے اور اس دوران بڑے پیمانے پر جلاو¿ گھیراو¿ کے واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی تھی۔فریڈی کی ہلاکت کے سلسلے میں الزامات کی زد میں آنے والے تمام چھ پولیس اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر خود کو شہر کی جیل میں پیش کیا تھا جس کے بعد انھیں معطل کر دیا گیا اور فی الحال وہ ضمانت پر رہا ہیں۔یہ پولیس اہلکار اب دو جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ان میں سے ایک پولیس افسر پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام ہے جبکہ باقی پانچ پولیس افسروں پر غیر ارادی قتل سے لے کر مارپیٹ تک مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔میریلین موزبی کا کہنا تھا کہ جیسا کہ اکثر مقدمات میں ہوتا ہے، جاری تفتیش کے دوران حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں الزامات پر نظرِ ثانی کی گئی۔گرینڈ جیوری نے ملزمان پر استغاثہ کی جانب سے کچھ افسران پر لگایا گیا غیر قانونی گرفتاری کا الزام خارج کیا تاہم ملزمان پر لاپرواہی کے نتیجے میں نقصان پہنچانے کا نیا الزام عائد کیا۔ان ملزمان کے وکلائے صفائی میں سے ایک مائیکل ڈیوی نے گذشتہ سماعت پر کہا تھا کہ ان اہلکاروں نے ’کچھ بھی غلط نہیں کیا اور اپنی تربیت کے مطابق ہمہ وقت معقول طرز عمل اختیار کیے رکھا تھا۔مائیکل ڈیوی نے میریلین موزبی پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ انھوں نے جلدبازی میں انتہائی قابل اعتراض الزامات عائد کر دیے ہیں۔بالٹیمور پولیس کی یونین نے میریلین موزبی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس مقدمے سے الگ ہو جائیں اور اس مقدمے کے لیے خصوصی وکیل مقررکیا جائے تاہم انھوں نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔خیال رہے کہ امریکہ میں گذشتہ چند ماہ کے دوران نہتے سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی اور اس میں ان کی ہلاکت کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…