اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لندن پولیس کا چھاپہ ، متعدد غیر قانونی طور پر مقیم تا رکین وطن گرفتار

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لندن میں پو لیس نے چھاپہ مار کرمتعدد غیر قانونی طور پر مقیم تا رکین وطن گرفتار کرلیے جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی امیگریشن ہر صورت میں روکی جائے گی۔ لندن کے علاقے ایلنگ میں برطانوی پولیس نے گھروں پر چھاپہ مار کر کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان پر برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کا الزام ہے۔ ایلنگ میں پاکستانی افراد کی بھی بڑی تعداد آباد ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر داخلہ تھریسا مے نے اہلکاروں سے ملاقات کی، جس میں انہیں کارروائیاں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ڈیوڈ کیمرون پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک کے ویلفییر نظام کو غیر قانونی امیگرینٹس سے بچائیں گے۔ برطانیہ کی وزارت داخلہ کے امیگریشن سے متعلق اہلکاروں کی کارروائیاں ایسے وقت تیز کی گئی ہیں، جب برطانیہ میں غیر قانونی امیگرینٹس کی موجودگی پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بڑھ گئی ہے۔ اب ایسے لینڈ لارڈز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جو گھروں کو غیر قانونی امیگرینٹس کی پناہ گاہ بناتے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…