نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی اوراسرائیلی حکومت کے حکام میزائل سسٹم کو توسیع دینے کے مقصد سے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں-بھارتی میڈیاکے مطابق فوجی تعاون کو فروغ دینے اور میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے ہندوستان اور صیہونی حکومت کے حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں-ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حتمی سمجھوتے پر عنقریب دستخط کر دیے جائیں گے-ہندوستانی فوج، صیہونی حکومت سے زمین سے فضا میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے “ایم آر سام” میزائل خریدنا چاہتی ہے-صیہونی حکومت نے گزشتہ پندرہ برسوں کے دران دس ارب ڈالر سے زائد کا دفاعی سازوسامان ہندوستان کو فروخت کیا ہے اور وہ ہندوستان کو ہتھیار فروخت کرنے والے اہم ممالک میں شامل ہے-ہندوستان نے گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فوج کے لیے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اسرائیل سے خریدے گا- بتایا جاتا ہے کہ نئی دہلی نےپانچ سو پچیس ملین ڈالر مالیت کے، آٹھ ہزار تین سو چھپن اسپائک میزائل اور تین سو اکیس راکٹ لانچر صیہونی حکومت سے خریدے ہیں-