واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایران کی جانب سے استعمال شدہ طیاروں کی خریداری میں تعاون کرنے کے الزام میں دو عرب کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے-امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ ان دو عرب کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں-امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے ایران کی جانب سے استعمال شدہ طیاروں کی خریداری میں تہران کے ساتھ تعاون کیا ہے- عراق اور متحدہ عرب امارات کی ان کمپنیوں پر امریکی وزارت خزانہ نے طیاروں کی خریداری کے سلسلے میں ایران کی ماہان ایر لائنز کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگایا ہے-عراق کی النور اور متحدہ عرب امارات کی الناصر کمپنیوں نے امریکی وزارت خزانہ کی پابندیوں کے اعلان کے بارے میں اب تک اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے-
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں