اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جرمنی,پولیس افسر کی نوجوان کو سور کا گوشت کھلانے کی کوشش ,نہ کھانے پرشدید تشدد

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک) جرمنی میں پولیس افسر نے شرمناک نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم نوجوان کو سور کا گوشت کھلانے کی کوشش کی اور نہ کھانے پراسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جرمن میڈیا کے مطابق پولیس افسر نے ہین اور میں مراکش کے 19 سالہ نوجوان کو ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا اور اسے ہتھکڑی لگا کر زمین پر لٹا دیا جب کہ اس پولیس افسر نے نوجوان کو سورکا گلا سڑا گوشت کھلانے کی کوشش کی تاہم جب نوجوان کے گوشت کھانے سے انکار کیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس افسر نے اس شرمناک نسل پرستانہ رویہ پر ہی بس نہیں کیا بلکہ واٹس ایپ پر اس کی ویڈیو اورتصاویر بھی اپنے دوستوں کو ارسال کردیں جس پر لوگوں نے پولیس افسر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاجرمنی انسانی حقوق کی تنظیم نے اس عمل کو شرمناک نسل پرستانہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام نے اس غیر انسانی عمل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور جسمانی تشدد کرنے کے الزام میں معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پولیس افسر اس سے قبل بھی مسلمانوں کے خلاف اپنی نسل پرستانہ سوچ کا مظاہرہ کرچکا ہے اور رواں سال بھی اس نے ایک افغان نوجوان کو آئی ڈی پیپرز نہ رکھنے پر سخت تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور بعد میں اس کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…