ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سعودی اور تارکینِ وطن میں کوئی امتیاز نہیں:شاہ سلمان

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا ہے کہ مملکت کے شہریوں اور غیرملکی تارکین وطن میں کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جاتا ہے اور نہ ایسا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ شریعتِ اسلامی کی روشنی میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا۔وہ الیمامہ محل میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدے داروں سے گفتگو کررہے تھے۔ان سے ملاقات کرنے والوں میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے صدر بندر العبین ،قومی سوسائٹی برائے انسانی حقوق کے صدر مفلح القحطانی اور دوسرے سینیر عہدے دار شامل تھے۔شاہ سلمان نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مملکت کے قوانین میں سعودی شہریوں اور دوسروں کے درمیان کوئی تمیز روا نہیں رکھی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ”سعودی مملکت کی بنیادیں اسلامی شریعت کی تعلیمات کی پاسداری کے اصول پر استوار ہیں اور اس میں انسانی حقوق کے تحفظ پر زوردیا گیا ہے۔ ہمارے ملک کا نظام حکمرانی انصاف ،مشاورت اور برابری کے اصول پر مبنی ہے۔ریاست کا نظام حقوق کے تحفظ ،انصاف کے حصول ،اظہار رائے کی آزادی ،غیر جانبداری اور تقسیم کے اسباب ووجوہ کے حل کا ضامن ہے”۔

مزید پڑھیے:زمین سے دور بھی کوئی آ پ پر نگاہ رکھے ہوئے ہے

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہری حقوق اور فرائض میں برابر ہیں اور ریاست کا نظم ونسق چلانے کے لیے بنیادی قانون یہ کہتا ہے کہ ریاست شریعت اسلامی کی روشنی میں انسانی حقوق کا تحفظ کرے گی۔خادم الحرمین الشریفین نے وفد سے بات چیت میں مزید کہا کہ ”انسانی حقوق کے تحفظ کے ضمن میں سرکاری اداروں میں عدلیہ ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔سعودی مملکت کے قوانین عدلیہ کی آزادی پر زور دیتے ہیں اور یہ تمام شہریوں اور مکینوں کے لیے انصاف کی ضامن ہے۔ مملکت نے شریعتِ اسلامی کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کمیشن قائم کیا ہے اور وہ نجی شعبے میں قومی سوسائٹی برائے انسانی حقوق کی طرح کی دوسری تنظیموں کے قیام کا بھی خیرمقدم کرتی ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…