اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک تہائی برطانوی نوجوان ملک پر مسلمانوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے خوف میں مبتلا، سروے

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ میں کیے گئے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ کے ایک تہائی نوجوان اس خوف میں مبتلا ہیں کہ ان کے ملک پر مسلمان تیزی سے کنٹرول حاصل کر رہے ہیں۔برطانوی ادارے شو ریشزم دی ریڈ کارڈ کی جانب سے 2012 اور 2014 کے درمیان کیے گئے سروے میں 6 ہزار نوجوانوں کو شامل کیا گیا جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک تہائی نوجوان اس خوف میں مبتلا ہیں کہ مسلمان تیزی سے ملک میں اپنا اثرو رسوخ بڑھا رہے ہیں جب کہ 60 فیصد کا ماننا ہے کہ تارکین وطن ان کی حقوق پر حاوی آرہے ہیں اور ان سے ملازمت کے مواقع چھین رہے ہیں۔سروے کے مطابق 49 فیصد نوجوانوں کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں اور ان کو بسانے کا کوئی باقاعدہ طریقہ کاراختیار نہیں کیا جا رہا ہے۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 41 فیصد نوجوانوں کے نزدیک مسلمان کنٹرول حاصل نہیں کررہے تاہم 47 فیصدد کا ماننا ہے کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں میں تعلقات کمزور ہوئے ہیں۔سروے کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نوجوان میڈیا سے نسل پرستی کے جذبے کا پیغام لے رہے ہیں جو برطانوی معاشرے کے لیے خطرناک ہے جب کہ مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسرکا کہنا تھا کہ اگرچہ اس سے اس بات کا اظہار تو نہیں ہوتا کہ نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر نسل پرستی بڑھ رہی ہے تاہم ان میں ناراضگی ضرور نظر آرہی ہے۔ سروے کے ایک اور اہم رکن کے مطابق نوجوانوں میں نسل پرستی پر سوچ اور حقیقت کے درمیان فرق پیدا ہورہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے اور معاشرے کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…